کوئٹہ:محکمہ انسداد دہشت گردی پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سبی روڈ پر خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں عبدالمنان اور سرفراز احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پانچ دستی بم 1200گرام سی فور دھماکہ خیز مواد 2.5کلو بارودی مواد 4الیکٹرک ڈیٹونیٹر ریموٹ کنٹرول کٹ اور ایلفا فائر سسٹم برآمد کر لیا گیا۔

دہشت گردوں کا تعلق ضلع خضدار سے ہے اور وہ قلات کے پہاڑی سلسلے سے سفر کرتے ہوئے کویٹہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ گرفتار کر لئےگئے۔

ابتدائی تفتیش میں دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز شہریوں اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

گرفتار دہشت گرد اس سے قبل خضدار اور اسکے گردونواح میں بھی دہشت گرد کارروائیاں کر چکے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

ادھرآج ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک اور ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک انتہائی اہم مطلوب دہشت گرد کمانڈر لیاقت علی عرف شاہین مارا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد لاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ سپاہی سلیم خان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Shares: