تحریک انصاف کا ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان

0
28

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاجی حکمت عملی میں تبدیلی کر دی۔
،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی، لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہوسکیں گی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فتح جنگ روڈاورموٹروے ایم ون انٹرچینج پربیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔

اس سےپہلے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کا وزیر آباد سے دوبارہ آغاز ہوگیا، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ حقیقی آزادی کی تحریک رکےگی نہيں اور زور پکڑے گی۔

وزیرآباد واقعہ کا قانون کیمطابق مقدمہ درج کیا جائے۔سپریم کورٹ بار

تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے قاتلانہ حملے میں زخمی عمران خان نے لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈيو لنک پر مارچ کے شرکا سے خطاب کیا۔

دوسری طرف سابق وزیراعظم کے خلاف ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی۔

پیکا ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت قانونی کارروائی ہوگی۔ پیکا دفعات نفرت انگیز تقاریر ،جعل سازی اور عوام میں اشتعال پھیلانے سے متعلق ہیں۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اطہر من اللہ سمیت تین ججوں کی تعیناتی کی منظوری

عمران خان کے خلاف مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعہ 10 اور 11 کے تحت مقدمہ بنایا جائے گا۔ تعزیرات پاکستان کی دفعات 120 بی ، 124 اے ، 505, 506 , 109/ 134 مقدمے میں شامل ہوں گی۔

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے شوکت خانم اسپتال میں اُن کی پریس کانفرنس کو بنیاد بنایا جائے گا۔اسی کی بنا پر فوجی قیادت پر الزامات، دھمکی اور عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام عائد ہوگا۔

Leave a reply