باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے3 افراد کو قتل کردیا
کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا ‘ لاشوں کی حوالگی سے بھی انکارکر دیا ‘پولیس پر پتھرائو سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی ہو گئے
کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ ہجوم نے الزام عائد کیا کے نوجوان علاقے کے رہنے والے نہیں تھے وہ یہاں آکر ہمارے خواتین کی ویڈیو بنانیکی کوشش کررہے تھے جس پر مشعتل نوجوانوں سے لڑائی ہوئی ہے ‘
دوسری جانب لاشیں لینے کیلئے علاقہ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاشیں دینے سے انکار ‘مزاحمت پر جوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی ‘مزید کارروائی علاقہ پولیس کررہی ہے
بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوانوں کا تعلق پشتون گھرانوں سے تھا اور ان کو مبینہ طور پر ہزارہ ٹاؤن کے اندر مقامی افراد نے تشدد کرکے بے دردی سے قتل کیا۔