کوئٹہ؛ ایک اور دھماکہ سے مزید افراد زخمی
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا،4افراد زخمی ہو گئے۔
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکےمیں4افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کوئٹہ کے قندھاری بازار میں دھماکے میں4افراد جاں بحق،8زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےکوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی بلندیءدرجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی،وزیراعظم نے دہشت گرد حملے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔