کوئٹہ: کوئٹہ: دہشت گردوں کے خلاف آٔپریشن : 11 دہشت گرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے آپریشن کے دوران 11 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے سرگرم دہشدت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کی اطلاعات موصول ہونے پر سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کوئٹہ سے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی جبکہ دہشت گردوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کوہار ڈیم لورا لائی کے علاقے میں سی ٹی ڈی کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا تھا، مقابلے میں سات دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
اس سے قبل دس اگست کومغربی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمد کیا گیا تھا۔