کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خود کش بمبار خاتون کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی( کاونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ بلوچستان) نے لیڈز پارک سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک 4 کوئٹہ میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم BLF سے تعلق رکھنے والی مبینہ خاتون خودکش بمبار مہابل کو گرفتار کر لیا سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارخاتون سے خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔
دہشتگرد کیسے داخل ہوئے؟کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار
ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کا ہدف اہم تنصیبات اور سیکورٹی فورسز تھے،مبینہ خودکش بمبار خاتون کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمد جسمیں 4 سے 5 کلوگرام بارود بھرا ہوا تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ خاتون خودکش بمبار کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا خاتوں خودکش بمبار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،مبینہ خودکش بمبار سے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے-