کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ وزیراعلیٰ کی زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا