کوئٹہ کا پہلا ایم این اے ہوں جس کو…….قاسم سوری کیا بول گئے؟

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کوئٹہ پہنچ گئے ، کوئٹہ پہنچنے پر انکا بھر پور استقبال کیا گیا،ائیر پورٹ پر اُن کے اپنے حلقے کے عوام نے قاسم سوری کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

اس موقع پر قاسم سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا پہلاایم این اے ہوں جس کو قومی اسمبلی میں کوئی ذمے داری ملی،قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ اسلام کے نام پراسلام آباد پرقبضے کی کوشش کرنا مناسب نہیں،مولانا صاحب ذاتی مفاد کے لئے نکل رہے ہیں جس طرح انہیں الیکشن میں مسترد کیا گیا اب بھی عوام مسترد کرے گی

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اب کس سے امید ہے؟ قاسم سوری بول پڑے

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم ہونے کے بعد وہ پہلی بار اپنے حلقہ میں گئے،

سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سماعت غیر معینہ مدت تک کےلیے ملتوی کر دی گئی ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی اپیل سماعت کے لیے منظورکر لی گئی.

قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

Comments are closed.