الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اب کس سے امید ہے؟ قاسم سوری بول پڑے

0
50

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کےفیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور شبلی فراز سپریم کورٹ پہنچ گئے ،نواب لشکری رئیسانی  بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ،سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا،

آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

سپریم کورٹ پہنچنے پر نواب لشکری رئیسانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس تاخیر سے ملا ہے ابھی وکیل بھی نہیں کیا،ضرورت کے مطابق وکیل کروں گا،الیکشن ٹربیونل نے نادرا کی رپورٹ پر دوبارہ انتخاب کا کہا ہے،میرے اور قاسم سوری کے ووٹوں میں 5ہزار کا فرق تھا،

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں پیش ہورہا ہوں اللہ سے بہت امید ہے،مجھ پر دھاندلی کا کوئی الزام نہیں

 

قاسم خان سوری کو الیکشن ٹریبونل بلوچستان کے فیصلے کی روشنی میں ڈی نوٹیفائی کیا گیا ،این اے 265 کوئٹہ پرلشکری رئیسانی نے قاسم سوری کے خلاف درخواست دائر کی تھی.

قبل ازیں قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، مطابق لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

Leave a reply