قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل شروع ہو گیا جو 6 ستمبر تک جاری رہے گا ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس ریلوے لاہور کے کمیٹی روم میں ٹرین لائٹنگ معاون، خاکروب مکینیکل اور سی اینڈ ڈبلیو کلینر کی قرعہ اندازی کی گئی، تمام امیدواروں کی موجودگی میں جی ایم ایم اینڈ ایس شاہد رضا اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور عامر نثار چودھری نے کی۔

بھرتی کے لئے قرعہ اندازی شروع کرنے سے پہلے امیدواروں اور تمام کمیٹی ممبران کی موجودگی میں شفافیت کے تمام تقاضے احسن طریقے سے سر انجام دیئے گئے۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں فوراً نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی گئیں۔

ریلوے میں 10 ہزار ملازمین کی بھرتی ہوگی بذریعہ قرعہ اندازی

محکمہ ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کا عمل جاری ہے، تمام بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائیں گی

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے میں 10 ہزار آسامیوں پر 9 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ، اب بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی.

ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے رولز میں ترمیم کر دئی گئی اور اس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق ریلوے میں نئی بھرتی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی، گریڈایک سےپانچ تک کی اسامیوں پرنئی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی.

قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کےبعد امیدوارکو ملازمت مل جائے گی ،ذرائع کے مطابق ریلوے میں 10ہزار سے زائد اسامیوں کیلیے 9 لاکھ سےزائد درخواستیں موصول ہوئیں،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں درخواست گزاروں کاٹیسٹ اورانٹرویولینا عملاً ممکن نہیں،وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی .

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ریلوے میں بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعہ کریں گے،

Shares: