قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شیریف نے عید میلاد النبی ﷺ پر اپنا پیغآم دیتےہوئے کہا ہےکہ سرورکونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکوپوری انسانیت کے لیےرحمت بنا کر بھیجاگیا،آقاکریم ﷺکا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے.قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں.آج سسکتی، تڑپتی اور جہالت میں ٹھوکریں کھاتی انسانیت کے لیےنجات اور فلاح کا دن ہے.آپ ﷺکی سیرت طیبہ ہمارے لیےکامل نمونہ ہے،قرآن کریم کے پیغام کو آپ ﷺکی سیرت پاک کی روشنی میں نافذ کرنا ہی ہمارا مشن ہے،پاکستان کو بھی آپ ﷺکی سیرت پاک اور آپ کے لائے ہوئے نظام کا مکمل گہوارہ بننا ہے،معیشت،معاشرت،سماج،انصاف،ثقافت سب اسی اسوہ مبارک کے مطابق پروان چڑھانا ہے،

محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Shares: