عدالت میں رکھا قرآن مجید مجرم کی بجائے اگرججوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو بہتر فیصلے ہو سکتے ہیں انور مقصود

0
215

پاکستان کے معروف و مقبول رائٹر، مصنف، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود نے ملک کے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لئے مشورہ دے دیا-

باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف و مقبول رائٹر، مصنف، ڈرامہ نگار اور ادیب انور مقصود اکثر و بیشتر ملکی حالات اور حکومت کی کارگردگی پر انہیں تنقید بھرے طنز و مزاح کا نشانہ بناتے رہتے ہیں-

تاہم ابھی انور مقصود نے ملک عدالتی نظام اور ججز پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ عدالت میں رکھا قرآن مجید مجرم کے ہاتھوں میں دینے کی بجائے اگر ججوں کے ہاتھوں میں دے دیا جائے تو بہتر فیصلے ہو سکتے ہیں-

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہاتھ جوڑ کر کہنا پڑے گا کہ ججز کو ٹریننگ دیں۔ زیادتی کے کیسز میں صلح نہیں ہو سکتی۔ نظام انصاف کو نافذ کرنے سے معاملہ حل ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زیادتی کے مقدمات میں خواتین افسروں کو تفتیشی لگانا چاہیے۔ نظام انصاف میں اصلاحات کی جائیں۔ ریپ کیسزمیں سزائیں صرف پانچ فیصد ہیں۔ اگر سزائیں 85 فیصد تک ہوتیں تو اتنے واقعات نہ ہوتے۔

فواد چودھری نے کہا کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے واقعہ نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے۔ عوام کے غصہ میں اضافہ تب ہوتا جب ایسے واقعات پے درپے ہو رہے ہوں۔

عدالتوں کو ہاتھ جوڑ کر کہنا پڑے گا کہ ججز کو ٹریننگ دیں، فواد چوہدری

Leave a reply