قرآن کریم ہی امن اور انسانیت کا آئین، تجزیہ، شہزاد قریشی
سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں 37سالہ عراقی پناہ گزین نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور پھر نذر آتش نے مسلم ممالک سمیت یورپی یونین نے بھی شدید الفاظ میں اس شیطانی عمل کی مذمت کی ہے۔ یورپی یونین نے اس عمل کو جارحانہ بے عزتی پر مبنی اشتعال انگیزی کا واضع عمل قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کے مطابق یہ عمل کسی بھی طرح یورپی یونین کی رائے کی عکاسی نہیں کرتا۔
اس شیطانی عمل پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ او آئی سی نے بھی ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ روسی صدر نے بھی اسے جرم قرار دے دیا ہے۔ جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے تو مسلمانوں کے لئے تمام مذاہب قابل احترام ہیں تمام پیغمبروں اور آسمانی کتابوں پر ایمان لانا لازم ہے۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے لئے اسلام مخالف قوتیں شرپسندوں کو اکساتی ہیں کہ وہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کریں تاکہ فتنہ فساد پھیلے ہنگاموں اور مسلمانوں کے احتججاج کو دہشت گردی کا نام دے کر طاقت کے بل پر انہیں جانی و مالی نقصان پہنچائیں۔ افسوس صد افسوس یہ بات کڑوی ہے اگر آج کے دور کو فتنوں کا دور کیا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
زندگی کے تمام معاملات میں برائیاں پنپ رہی ہیں تمام عالم اسلام قرآن پاک کی بے حرمتی غلیظ حرکت پر بھرپور پرامن مظاہرے جاری رکھے اور پاکستان میں خانقاہوں میں موجود پیر اور ان کے گدی نشینوں کو چاہئے کہ اپنی خوابگاہوں اور علماء دین کو بھی اپنی درسگاہوں سے نکل کر اﷲ کے دین اور اﷲ کے کلام کی ناموس کے لئے بھرپور پرامن مظاہرہ کریں۔ مسلمان اﷲ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور اپنے قول و فعل پر قرآن کریم کی تعلیمات نافذ کرکے ثابت کریں کہ قرآن کریم ہی انسانیت اور امن کا آئین ہے جس پر عمل کرکے انسان اپنی اور معاشرے میں خوبصورت تبدیلی لاسکتا ہے اور خالق کائنات کی حقیقی آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
قرآن پاک کی سورۃ یونس میں اﷲ پاک فرماتے ہیں ’’لوگو تمہاری شرارت کا وبال تمہاری ہی جانوں پر ہوگا تم دنیا کی زندگی کے فائدے اٹھالو پھر تم کو ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے۔ اس وقت ہم تم کو بتائیں گے جو کچھ تم کیا کرتے تھے‘‘۔