لوئر کوہستان: سیلابی ریلے سےشاہراہ قراقرم پر قائم کیہال پل کو خطرہ

0
34

لوئرکوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

باغی ٹی وی: تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کےدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، پل ٹوٹنےکی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گااسسٹنٹ کمشنر کوہستان کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو خط لکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹر وےایم ون پر برہان تا پشاور، قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو، سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

موٹر وے پولیس نےسیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سےگریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی نواں کلی میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے اور کچھ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر جعفرآباد، جھل مگسی اور دیگر علاقوں میں جائیں گے۔

بلوچستان:بولان میں مکان کی چھت گرنےسے5 افراد جاںبحق،سندھ میں بھی متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی ہمت بندھائی کہا کہ سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25 ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے، بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی امدادی رقوم کی تقسیم شروع ہوگئی ہے، حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستگی کے لیے میں خود وزیر توانائی سے رابطے میں رہوں گا، وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہے۔

ادھر بدین میں سیلاب متاثرین کے لیے مختص کیے جانے والے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی وزیراسماعیل راہو نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بدین کو کارروائی کی ہدایت کر دی اور کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینٹرپر متاثرین کے لیے صاف پانی اور ٹینٹ لگایا جائےادھر حیدرآباد میں 7 ہزار کا ٹینٹ27 ہزار میں فروخت کرنے والے 5 منافع خور وں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ سکھر میں بھی سیلاب متاثرین کی امدادی رقم ہڑپ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

عالمی رہنماوں کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی

Leave a reply