وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس میں آج شام پانچ بجے رابطہ ہوگا
بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتیرس میں آج شام رابطہ ہو گا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی یواین سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآگاہ کریں گے ،وزیر خارجہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو جموں کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے
بھارت کشمیر میں نیا ناٹک رچانے والا ہے،دنیا نوٹس لے، شاہ محمود قریشی
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس فرانس کے دورے پر ہیں .
گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنرکے نام کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارتی مظالم پر خط لکھ دیا ،اغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خط میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی مخدوش صورت حال بارے بتایا گیا ہے،خط میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالہ سے بھی بتایا گیا ہے،
کرشنا جنم دن کے موقع پر ہندو منائیں گے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر
وزارت خارجہ کے مطابق خط میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کے نتائج بارے آگاہ کیا گیا ہے ،یواین ہائی کمشنرکوپاکستانی کی گہری تشویش بارےآگاہ کیا گیا ہے، خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام اقوام متحدہ چارٹرکی خلاف ورزی ہے،بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے
بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کو کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، بھارت کے ہوش اڑا دینے والی خبر آ گئی
آج 20 واں دن ہے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.