وزیراعلیٰ نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا
لاہور : مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی وائرس کی طرف سے ممکنہ حملوں کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈینگی کےخاتمے کے لیے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے . جس کے لیے محکمہ صحت کی طرف سے ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہیں.
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میںڈینگی سے بچاوکے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئےکہا ہئے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے ڈینگی کے خلاف موثر حکمت عملی اپنائی جائے ، وزیراعلیٰنے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور لوگوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لیے انسداد ڈینگی کےلیے وضع کردہ پلان پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے