وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی قطرکے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور قطر کے وزراءخارجہ کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی ،ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں خطے میں امن و امان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان اور قطر کے وزراءخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلیےمشاورتی روابط جاری رکھنے پراتفاق کیا.
ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کررکھا ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کےمظلوم مسلمان بھارتی استبداد سےنجات کیلیےمسلم امہ کی طرف دیکھ رہےہیں،مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے مشترکہ ذمے داری کےتحت صدق دل سےافغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کیا ،ہم سمجھتےہیں پورےخطےکے امن و استحکام کیلیے افغانستان کا امن ناگزیر ہے،
ٹرمپ کے عشائیہ میں مودی کی رسوائی،عمران خان روسی صدر کے ساتھ بات چیت کرتے رہے