شاہ محمود قریشی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سری لنکن ہم منصب ڈائنش گناوردین سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد دی، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی مشاورت جاری رکھنے  کا فیصلہ کیا.

وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں ،پاکستان، سری لنکا کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا متمنی ہے،دونوں ممالک نے باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کی معاونت کی ہے ،پاکستان نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے، دونوں ممالک کے پاس ایک دوسرے سے مستفید ہونے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی

عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے، مگر کس کیس میں؟ عظمیٰ بخاری کا انکشاف

 

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچے،وزیرخارجہ کی بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ کولمبو پہنچنے پر وزارت خارجہ سری لنکا کے ایڈیشنل سیکرٹری ایمبیسڈر پی سلوراج اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وزیر خا رجہ آ ج سری لنکا کے نو منتخب صدر ،وزیر اعظم سے ملا قات کریں گے۔

Shares: