وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایران میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج ایران کے دارالحکومت تہران میں مصروف ترین دن گزاریں گے

وزیر خارجہ آج تہران میں صدارتی محل جائیں گے اور جمہوریہ ایران کے صدر جناب حسن روحانی، سے ملاقات کریں گے وزیر خارجہ آج ایران کی پارلیمان کا دورہ بھی کریں گے جہاں ان کی ملاقات ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد باقر قالیباف” کے ساتھ طے ہے وزیر خارجہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کریں گے وزیر خارجہ پاکستانی سفارتخانے میں تعینات افسران سے ملاقات کریں گے اور سفارتخانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کا جائزہ لیں گے

وزیر خارجہ آج شام تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر جواد ظریف سے ملاقات کریں گے وزیر خارجہ، ایرانی وزارتِ خارجہ میں "پاک – ایران وفود کی سطح پر منعقدہ مذاکرات” میں شریک ہوں گے اور پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبہ جات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیر خارجہ پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی تجارتی مراکز کھولنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء ایران،دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے حوالے سے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے

Comments are closed.