شاہ محمود قریشی سری لنکا سے کس ملک روانہ ہوئے اور کیوں؟ ن لیگ پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ منگل کو قطر میں کوالالمپور سمٹ کے حوالہ سے منعقدہ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکاسا، وزیر اعظم مہیندا راجا پاکاسا اور وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ نے سری لنکا کی نئی قیادت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان کی طرف سے تہنیتی مراسلے پیش کئے۔

وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکن قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی اقتصادی تعاون اور مقبوضہ  کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے وہاں کا دورہ کیا۔

افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ سری لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکسے سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی جنوبی ایشیا و ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے صدر گو ٹابایا راجا پاکسے کو پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے سری لنکا کے ساتویں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر خارجہ نے سری لنکا کے صدرکو صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے تہنیتی خط بھی دیا، جس میں صدر سری لنکا کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ امر بھی قابل مسرت ہے کہ 70 کی دہائی میں پاکستان سے عسکری تربیت حاصل کرنے والی شخصیت، آج سری لنکا کی صدارت کا منصب سنبھالے ہوئے ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ آپ کے منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔  سری لنکا کے عوام نے جس طرح دہشت گردی کے عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ قطر کے دوران کوالالمپور سمٹ کی وزارتی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ قطر روانگی کے وقت بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ سری لنکا پر وزارت خارجہ سری لنکا کے اعلی عہدیداران اور پاکستان ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ اور اراکین وفد کو الوداع کیا۔

Shares: