باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین، گہرے ،تاریخی، برادرانہ تعلقات ہیں یو- اے- ای میں مقیم لاکھوں پاکستانی، گذشتہ کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کرونا سمیت ہر مشکل گھڑی میں دونوں برادر ممالک نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا

وزیر خارجہ نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے دوران ،یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر اماراتی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ،دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی و تجارتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا

دونوں وزرائے خارجہ نئ خطے میں امن و استحکام اور کرونا وبا کے معاشی مضمرات سے موثر انداز سے نمٹنے کے لئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا

قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، اہم علاقائی اور عالمی امور پر دونوں ممالک کے موقف میں پائی جانے والی مماثلت خوش آئند ہے جبکہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی دل کھول کر معاونت کی۔

انہوں نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین کا تقدس ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

بیانات بہت ہو گئے،اب او آئی سی کو قابض قوتوں کے خلاف عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیر خارجہ

Shares: