کوئٹہ کا خاندان ترکیہ کے سمندر میں یونان جاتے ہوئے کشتی الٹننے سے جاں بحق ہو گیا-
باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ کا رہائشی خاندان سمیت سمندری راستے سے یونان جاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، ڈوبنے والوں میں سید علی آغا، ان کی اہلیہ 40 سالہ بی بی طاہرہ، چار بچے 14 سالہ سبحان، 12 سالہ سجاد، 10سالہ فاطمہ اور 5 سالہ کوثر شامل ہیں –
اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 20 مارچ کو ترکیہ سے کسی جاننے وا لے نے ٹیلی فون پر حادثے کی اطلاع دی اور بتایا کہ کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکاہم نے ترکیہ میں پاکستانی سفار تخانے اور ترکیہ حکام سے رابطہ کیا میتوں کو کوئٹہ لانے کا طریقہ کار بہت مہنگا، پیچیدہ اور وقت طلب تھا، ایک میت کو کوئٹہ لانے کا خرچ کم از کم 8 ہزار ڈالر بتایا جا رہا تھا جس پر خاندان نے جا ننے والوں کو انہیں وہیں دفنانے کی اجازت دے دی-