(شان رسول فیصل آباد سے)

آرپی او آفس فیصل آباد میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جہاں آرہپی او فیصل آباد نے کہاکے ا
اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ہمارا سرمایہ اورقابل فخر ہیں۔

آرپی او آفس فیصل آباد میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کے مطابق تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔

ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایس پی اقبال ٹاؤن اور ان کی ٹیم کو تھا نہ ڈجکوٹ کے مقدمہ 1815/23مورخہ 10.10.23جرم 302/363/376کے ملزم گرفتار کر نے پر نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نواز ا۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انعامات حاصل کرنے والے پولیس افسران یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کامیابی کے حصول کے لیے نیک نیتی اور مسلسل محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور مشکل صورتحال میں پولیس افسران کے جذبہ حب الوطنی اور عزم کو سراہا۔

انہوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیس افسران اپنے فرائض خلوص نیت،میرٹ اور خدا خوفی کو مد نظر رکھتے ہوئے سرانجام دیں تاکہ ہم دنیا میں نیک نامی کمانے کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی سرخرو ہوسکیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا-

Shares: