آر پی او فیصل آبادعمران محمود نے کمیٹی روم میں علماء اکرام کے وفد کے ساتھ میٹنگ۔ بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے علماء اکرام کا کردار لائق تحسین ہے۔
تفیصلات :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی سے )
امروز آرپی اوفیصل آبادعمران محمود سے ڈویژنل امن کمیٹی کے وفد نے کمیٹی روم آرپی او آفس میں ملاقات کی۔
وفد میں مفتی ضیاء مد نی ۲۔مولانا یوسف انور،۳۔پیر فیض رسول۴۔عاشق حسین رضوی۵۔مولانا عبد الرشید مد نی ۶۔مولانا سلیم الرحمن نے شرکت کی دوران میٹنگ امن و امان کے قیام،بین المسالک ہم آہنگی اور معاشرہ میں ایثار اور رواداری کو پروان چڑھا نے جیسے امور زیر بحث آئے۔وفد میں شامل علماء اکرام نے آرپی او فیصل آباد کو یقین دلایا کہ وہ امن و امان کے قیام کے لیے مثبت کر دار ادا کر تے رہیں گے اور ہر سطح پر انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر آرپی او فیصل آبادعمران محمود نے اظہار خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ اسلام امن،محبت اور ایثار کا پیغام دیتا ہے اور معاشرہ میں بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے علماء اکرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
پر امن فضاء قائم رکھنے کے لیے انتظامیہ،پولیس،علما اکرام اور عوامی نمائندے ایک پیج پر ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے علما ء اکرام کے تعاون اور یک جہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے آخر میں ملک پاکستان کے امن و امان اور سربلندی کے لیے دعاکی گئی۔