ماہ رمضان ذائقے: دنیا بھر میں افطار کے خصوصی پکوان

0
56

رمضان کے عالمی ذائقے: دنیا بھر میں افطار کے خصوصی پکوان

رمضان عبادت، صبر، سخاوت اور مجموعی خیر سگالی کا وقت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ جڑنے اور مل کر کھانے اور اجتماعی عبادات کا بھی وقت ہے۔ اگرچہ کھجور، پیسٹری اور جوس جیسے کچھ کھانے ہر جگہ پر افطار دسترخوان کے لیے لازمی سمجھے جاتے ہیں لیکن دنیا بھر میں افطار کے لیے کچھ علاقائی اور روایتی کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایسے ہی کچھ خاص کھانوں کے بارے میں دس ممالک کے لوگوں نے العربیہ کو بتایا کہ ان کے ہاں اس مقدس مہینے میں کس قدر اہتمام کیا جاتا ہے اور دنیا بھر سے بہترین کھانوں کی اس فہرست میں ہر منفرد ڈش سے جڑی اپنی یادوں پر بھی روشنی ڈالی۔ محشي ورق العنب یعنی انگور کی بیل کے پتے چاول، گوشت اور مسالوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ اگرچہ یہ ڈش دوسرے عرب ممالک میں معمولی تغیرات کے ساتھ بنائی جاتی ہے، تاہم منت اللہ شوقی دعوی کرتی ہیں کہ یہ خالصتا مصری ہے۔ مصر میں افطارکے لیے یہ انگور کی پتوں سے بنے یہ چھوٹے پیکٹ گرم گرم پیش کیے جاتے ہیں۔

ندوستان سے تعلق رکھنے والے محمد امان صدیقی کہتے ہیں کہ سموسے چاٹ کا ذائقہ حیرت انگیز ہے، لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ دسترخوان پر اس کی موجودگی پر چہرے کھل اٹھتے ہیں۔ سموسے آلو سے بھری ہوئی نمکین پیسٹری ہیں، جنہیں ایک پیالے میں توڑ کر دہی اور املی کی چٹنی سے ڈھانپ کر پیش کیا جاتا ہے۔ تبسی باذنجان، جس کا ترجمہ بینگن کے تھال ہوتا ہے، رمضان کی ایک عمدہ ڈش ہے جسے عراقی گھرانوں میں افطار کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ایک طرح سے بینگن کا کیسرول ہے جسے بینگن، کوفتے، ٹماٹر، پیاز اور لہسن کے تلے ہوئے ٹکڑوں سے بنایا جاتا ہے – یہ سب بیکنگ ڈش میں رکھے جاتے ہیں اور آلو کے ٹکڑوں سے ڈھانپ کر بیک کیا جاتا ہے۔ عراق سے تعلق رکھنے والی طقا الایوبی کہتی ہیں کہ اس ڈش کے بارے میں ان کی پسندیدہ چیز یہ ہے کہ یہ بہت ذائقہ دار ہے”

کوئی بھی پاکستانی افطار فروٹ چاٹ کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، جو کہ چاٹ مسالہ کے ساتھ بنا ہوا تازہ پھلوں کا سلاد ہے۔ رمضان کے لیے پنار خدیجہ کی خوشگوار یادوں میں چاٹ کے لیے پھلوں کو چھوٹے کیوبز میں کاٹنا بھی شامل ہے ” وہ کہتی ہیں کہ یہ ڈش میری ماں کی پسندیدہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے افطار کے لیے ہر روز بنانے میں مجھے اضافی خوشی ملتی ہے۔” فلسطینیوں کا افطار مینیو اس وقت مکمل ہوتا ہے جب دسترخوان پر مقلوبہ ہوتا ہے ۔ یہ چاول کی ایک ڈش ہے جس میں گوشت شامل ہوتا ہے۔ جنی الجمال کا کہنا ہے کہ یہ پکوان انہیں فلسطین کی دیہی ثقافت اور اپنے خاندان کی روایت یاد دلاتا ہے جو ” چاول اور مرغی کے گوشت کی یہ سادہ ڈش مل کر کھاتے تھے۔”

سارہ السعید نے محشی کو "مشرق وسطیٰ کا بہترین آرام دہ کھانا” کہا ہے۔ یہ وہ ڈش ہے جو ان کی والدہ ہر سال رمضان کے پہلے دن ضرور پکاتی ہیں۔ محشی میں گھیاتوری، بینگن اور انگور کی بیل کے پتے استعمال ہوتے ہیں، جن میں چاول، مصالحے اور گائے کے گوشت کے قیمے سے بنا آمیزہ بھرا جاتا ہے، اور پھر ٹماٹر کی چٹنی اور پودینے کے خشک پتوں میں گھنٹہ تک پکایا جاتا ہے۔ سارہ کے لیے، "یہ ایک برتن میں پورا گھر ہے۔”

سوڈان میں رمضان کے لیے ایک لازمی ڈش عصیدہ اور ملاح ہے۔ عصیدہ ایک قسم کا حلوہ ہے جو گندم کے آٹے سے بنایا جاتا ہے، اور بعض اوقات مکھن یا شہد بھی شامل کیا جاتا ہے۔ اسے ملاح یا اسٹو کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ سوڈان سے تعلق رکھنے والی آمنہ سیور التھاب کہتی ہیں، "عصیدہ کفایت شعاری پر مبنی اجزاء سے تیار کیا جانے والا پکوان ہے، یہ سادگی اور کم سے کم پن کو اجاگر کرتا ہے، جو اس مقدس مہینہ کی روح کے عین مطابق ہے۔

Leave a reply