چھوٹی سکرین کی اداکارہ رباب ہاشم کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے، رباب زیادہ تر سنجیدہ اور روتے دھوتے کرداروں میں نظر آتی ہیں. ان کے ہر پراجیکٹ کو پذیرائی ملی، شائقین ان کے نئے پراجیکٹ کے منتظر رہتے ہیں. رباب ہاشم کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ رباب ہاشم کا ڈرامہ تنکے کا سہارا جلد آن ائیر جانے والا ہے. اس ڈرامے میں رباب ہاشم کے علاوہ سمیع خان، سونیا حسین اور ہارون شاہد مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے. کہانی لکھی زنجیل عاصم نے ہے جبکہ ذیشان احمد نے ڈائریکٹ کیا ہے. ڈرامے میں رومینس اور ٹریجڈی دکھائی جائیگی. رباب ہاشم اس میں ایک ایسی لڑکی کا کردار اداکررہی ہیں جو ایک پرتعیش زندگی کے خواب دیکھتی ہے اور ایسا شوہر چاہتی ہے جو اس کی
ہر خواہش پوری کرے ، یہ خواہش اس کےلئے ایک فساد کا سبب بھی بن سکتی ہے یا نہیں یہ چیز دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔رباب ہاشم کا کہنا ہےکہ اس ڈرامے میں میرے مداحوں کو یقینا ایک الگ رباب دیکھنے کو ملے گی. انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل تنکے کا سہارا ایک بہترین ڈرامہ ثابت ہو گا . میں نے جب یہ کہانی سنی تو اس میں اپنا کردار سنتے ہی میں نے ہاں کر دی. دوسری طرف سمیع خان کی بات کریں تو ان کی اسی ماہ فلم یارا وے ریلیز ہونے جا رہی ہے ان کے مداح بھی بڑی تعداد میں ہیں جو ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں.