اداکارہ رابی پیرزادہ جو کہ اداکاری کو خیر باد کہہ چکی ہیں، انہوں نے مکمل طور پر اللہ کی راہ اختیار کر لی ہے. اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اللہ کی پاک زات نے مجھے اپنی راہ پر ڈالا. اور اب میرے جینے کا مقصد صرف ایک ہی ہے انسانیت کی خدمت. میں جب تک زندہ ہوں دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی. مجھے خوشی ہوتی ہے ایسے لوگوں کی مدد کرکے جو بہت غریب ہیں جن کے پاس وسائل نہیں ہے. میری پینٹنگز سے مجھے جو بھی پیسہ ملتا ہے وہ میں غریبوں کی فلاح پر لگا دیتی ہوں. رابی پیرزادہ نے ایک سوال کے
جواب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل جینے کا مقصد ہے اگر کسی کو یہ بات سمجھ میںآجائے تو پاکستان میںلاکھوں کروڑوں لوگوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں . مسئلہ یہ ہے کہ اس وقت ہر کسی کو اس ملک میں اپنی پڑی ہوئی ہے. ہر کوئی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہے وہ اپنے گھر کے اخراجات پورے کرے یا لوگوں کی مدد کرے. اس میں ہماری حکومتوں کو دیکھنا اور سوچنا ہو گا کہ کس طرح سے لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانا ہے. رابی نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے یہ سنتے آرہے ہیں کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے کب ہم یہ سنیں گے کہ ملک خوشحالی کے دور سے گزر رہا ہے.