میرا جسم میری مرضی کا جملہ شرک ہے۔ رابی پیرزادہ
لاہور:میرا جسم میری مرضی کا جملہ شرک ہے۔ باغی ٹی وی کےمطابق رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سچ یہ ہےکہ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی۔ آپ لوگ پوچھ رہے تھے نا کہ حقیقت کیا ہے۔ کون ٹھیک اور کون غلط ہے۔ یہ صرف میرا نہیں پوری قوم کی بیٹیوں کا جواب ہے ۔ سنُ لیں۔
میرا جسم میری مرضی کا جملہ شرک ہے۔
میرا جسم میرے اللہ کی مرضی۔ آپ لوگ پوچھ رہے تھے نا کہ حقیقت کیا ہے۔ کون ٹھیک اور کون غلط ہے۔ یہ صرف میرا نہیں پوری قوم کی بیٹیوں کا جواب ہے ۔ سنُ لیں۔
I believe our bodies and souls belong to Allah.
Full videohttps://t.co/QjEBddwB7T pic.twitter.com/vLT1ir2BTA— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 6, 2020
رابی پیرزادہ نے خلیل الرحمان قمر اورسماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کے نعرے پر کہا ہے ’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘۔
خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے تنازع نے گزشتہ دوروز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہو اہے۔ یہ جھگڑا نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کے مشہور نعرے’’میرا جسم میری مرضی‘‘سے شروع ہوا اور اتنا بڑھ گیا کہ خلیل الرحمان قمر کا نام گزشتہ دوروز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے۔
رابی پیرزادہ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کرکے دکھایا۔ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔ مگر خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا وہ مرد نہیں ہے۔ اورجو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔‘