رابی پیرزادہ پسٹل لے کر لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹروے سفر پر نکل پڑیں

0
81

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے لاہور سے گوجرانوالہ براستہ موٹر وے سفر کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر پسٹل ساتھ رکھ لیا-

باغی ٹی وی : چند روز قبل لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے خوفناک واقعے اوراس سے قبل کراچی میں 5 سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے جلا کرقتل کرنے سمیت ملک میں دیگر ہونے والے پے در پے واقعات نے عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اس واقعے سے خوفزدہ ہوتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بھی سفر کے دوران اپنی حفاظت کے لئے پسٹل ساتھ رکھ لیا ہے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر رابی پیرزادہ نے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ہے اور ان کی گود میں ہسٹل پڑا ہے جبکہ ہاتھ میں پسٹل کی گولیاں اور میگزین پکڑ رکھا ہے-

تصویر شئیر کرتے ہوئے رابی پیر زادہ نے لکھا کہ ‏آج میں اکیلی اپنی امی سے ملنے جا رہی ہوں، لاہور سے گجرانوالہ اور وہ بھی موٹر وے سے تو احتیاطی تدبیار کے تحت یہ پسٹل ساتھ رکھ رہی ہوں-

رابی نے غم وغڈے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کاش ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں،مجھ سے ذیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی،ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو-

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجرپورہ میں سیالکوٹ موٹروے پر گوجرانوالہ واپس ثناء نامی خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

منیب بٹ ملکی حالات کے پیش نظر اپنی بیٹی امل کے لئے خوفزہ

اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

شوبز فنکاروں کا لاہور موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی میں ملوث ملزمان کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ

Leave a reply