لاہور:شوبز کی دنیا معروف شخصیت اور حالیہ دنوں میں کشمیریوں کی حمایت میں کھل کر بولنے والی پاکستانی ماڈل گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے نازیبا ویڈیو کے منظرعام آنے کے بعد شرمندگی ،گناہ اور رسوائی سے بچنے کے لیے پوری قوم کے سامنے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے شوبز کی دنیا سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے
بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے
رابی پیرزادہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں اللہ کےحضور معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوبز کی دنیاکوہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ رہی ہیںاور اپنے رب سے معافی کی طلب گارہیں، رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اللہ کے حضوریہ بھی دعاکرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دل میرے لیے نرم کردے جومیرے گناہ اورغلط فعل سے سخت ہوگئے ،
کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے
رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہیں اور اس شرمندگی اورگناہ کو صرف میرے اللہ ہی معاف کرسکتے ہیں ،میںصدق دل سے اللہ سے معافی مانگ رہی ہوں، اللہ مجھے دوبارہ کسی بھی کبیرہ اور صغیرہ گناہ کے قریب نہ جانے دے اور مجھے بچائے رکھے
وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی
رابی پیرزاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام کے آخرمیں ایک بہت ہی پیاری بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کے اللہ کے اختیار میں کہ وہ جسےچاہے عزت دے اورجس سے چاہتے عزت چیھن لے اور اوراس انسان کے مقدر میں ذلت آجائے ، وہ کہتی ہیںکہ بس اب میں تنہائی میں رہنا چاہتی ہوں سب میرے لیے معافی کی دعا کریں