دوستی ، بھائی چارہ اپنی جگہ مگر مجھے مہوش حیات کی کشمیریوں سے بے وفائی برداشت نہیں ، کس اداکارہ نے ایسا کر دکھایا، یہ بات پاکستانیوں کے یے کسی عجوبے اور معجزے سے کم نہیںکہ ایک گلوکارہ کشمیریوں کے لیے آوازبن کر سامنے آجائے ،یہ گلوکارہ اپنے آپ کو کشمیرن کہتی ہیں، اور ان دنوں بھارتی مظالم کے شکار کشمیریوں کی آواز بننے کی کوشش کررہی ہیں
مقبوضہ وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 62 واں روز۔بھارتی فوج کے مظالم جاری
ذرائع کے مطابق کشمیریوں کی آواز بننے والی یہ گلوکارہ رابی پیرزادہ ہے جس نے معصوم کشمیریوں پر جاری ظلم و ستم سے متعلق بیان نہ دینے پر مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر گفتگو کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل تنقید کی زد میں ہیں ۔
میری پسند کی شادی میں رکاوٹ بنتی ہو! بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کردیا، یہ بدبخت کون
گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انسٹا گرام پر اپنی اور مہوش حیات کی مشترکہ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ مہوش مجھ سے زیادہ بہتر ہیں کیوں کہ میرے والدین مجھے اجازت نہیں دیتے کہ میں بلی جیسے آئٹم سانگ کروں اور خاص لوگوں سے دوستی کروں۔
رابی پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ مہوش حیات کا جتنا تجربہ ہے اتنا تجربہ میرا نہیں لیکن میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی پاکستانی کشمیر پر لب نہ کھولے خواہ کوئی بھی صورتحال ہو۔رابی پیرزادہ نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی دل رکھنے والا انسان کشمیریوں کی ہمدردی سے کیسے پیچھے رہ سکتا ہے
4 برس میں 14 ہزار سے زائد بچے قتل، زخمی اور ریپ کا شکار،یہ مظلوم ، مقتول بچے کس
گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مہوش حیات کی سرجری سے پہلے اور بعد کی تصاویر دیکھی ہیں، وہ اب پہلے سے زیادہ حسین ہوگئی ہیں جوکہ سچ بات ہے۔ در حقیقت میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں اپنے چہرے اور ہونٹوں کو بہتر کرسکوں بلکہ میرے نزدیک اللہ کی تخلیق کو بگاڑنے سے بہتر یہ ہے کہ میں اس رقم سے کسی کی مدد کر دوں۔