رابی پیر زادہ کا شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار
گذشتہ سال اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیر زادہ کا کہنا ہے سمجھ میں نہیں آتی اللہ کو کیسے راضی کرنا ہے ہم اتنے گنہگار لوگ کیسے اللہ کی رحمت کے لائق بنیں?
باغی ٹی وی : رابی پیر زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اللہ کی تعریف بیان کر رہیں ہیں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہوئے اللہ سے ان گناہوں پر معافی کی طلبگار ہیں جس کے اشعار یوں ہیں:
کچھ الفاظ جو میں نے لکھے اور وہ میرے جزبات کی عکاسی کرتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی کہ اللہ کو راضی کیسے کرنا ہے، اتنے گناہگار ہیں ہم لوگ، کیسے اللہ کی رحمت کے لائق بنیں؟#chotisibaat pic.twitter.com/BBA1SO3vkZ
— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) March 13, 2020
مجھے اپنا بندہ بنا لے اے مولا
گناہوں کو میرے چھپا دے اے مولا
دنیا میں گُم تھی خطا پر خطا کی
نہ میں کچھ بھی سمجھی نہ تونے سزا دی
انا کی دیواریں محل خواہشوں کے
جو تو نے گرائے کوئی تو وجہ تھی
مجھے اپنے در پہ بُلالے اے مولا…!
گناہوں کو میرے چُھپا دے اے مولا
گنہگار ہوں میں ،خطا کار ہوں میں
کیا تجھ سے چُھپا ہے، ریاکار ہوں میں
چکا چوند دنیا میں گُم ہو گئی تھی
مگر یہ بتادوں شرمسار ہوں میں
لا علمی کے بادل ہٹا دے اے مولا
مجھے اپنے در پر بُلالے اے مولا
گُناہوں کو میرے چُھپا دے اے مولا
ویڈیو کے کیپشن میں رابی نے لکھا کہ کچھ الفاظ جو انہوں نے لکھے ہیں وہ ان کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں انہوں نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتی کہ اللہ کو کیسے راضی کرنا ہے ہم اتنے گنہگار ہیں کیسے اللہ کی رحمت کت طلبگار بنیں ?
اس سے پہلے بھی رابی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جسمیں پینٹنگ کرتے ہوئے وہ اپنی خوبصورت آواز میں حمد پڑھتی سنائی دیتی ہیں