رابی پیر زادہ کا کچن میں کھانا پکانے میں مصروف خواتین کو خراج تحسین

گذشتہ برس اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر اُن تمام خواتین کی قدر کریں جو کچن میں کھانا بنانے میں مصروف رہتی ہیں۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بھائی کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کے لئے ایک پیغام بھی شئیر کیا ہے-

انہوں نے لکھا کہ ہر پاکستانی لڑکی کی کہانی ہے کہ جب اس کا کچن میں کام کر کے بُرا حال ہوتا ہے تو تب ہی بھائی کچن سے زبردستی نکال کر تصویر لیتے ہیں۔

رابی پیرزادہ نے صارفین سے کچن میں عید کے موقع پر کام کرنے والی خواتین کی قدر کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ اور پھر ہمارا سارادن کچن میں گزرتا ہے قدر کریں ان ماں بہنوں کی جن کا ہرتہوار آپ کے لئے کھانا بناتے اور آپ کا خیال رکھتے گزرتا ہے-

انہوں نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آیئے ایسے موقع پر خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-

Comments are closed.