ماضی کی نامور اداکارہ اور گلوکارہ رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک وڈیو انسٹاگرام پر لگائی ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا میں رمضان آتے ہی سیلز لگا دی جاتی ہے . چیزوں کی قیمتیںکم کر دی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا. ہمارے ہاں رمضان سے پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائی گئیں اور پھر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا. یہ ساری صورتحال کافی افسوسناک ہے. انہوں نے کہا کہ پھلوں کی قیمتیں ہوں یا بیسن آٹا چاول گھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں، ایسے میں، میں نے راولپنڈی
بحریہ ٹائون میں رابی پیرزادہ سٹور پر خواتین کی تمام چیزوں کی قیمتیںکافی کم کر دی ہیں. ان چیزوں پر بالکل بھی منافع نہیںکمایا جا رہا ، خواتین جا کر وہاں دیکھیں اگر ان کو قیمتیںکم نہ لگیں یا بازار جتنی بھی لگیں تو مجھے ضرور شکایت کریں میں اسکو خود دیکھوں گی. رابی نے کہا کہ میں خواتین کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے امید ہے کہ دوسرے لوگ بھی رعایتی قیمتوں پر چیزیں فروخت کریں گے. انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ سب کے روزے اچھے جا رہے ہیں اور خواتین میرے سٹور پر ضرور جائیں گی.