لاہور:یہ کیسے ہو سکتا ہےکہ ایک طرف بھارت کشمیری مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کردے اور کوئی پاکستان بھارت جانے کی خواہش کرے ، رابی پیرزادہ نے بھارت جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے بھارت سے کوئی سروکار نہہیں،
رابی پیرزادہ نے کہا کہ ان حالات میں جب بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ایسے میں کس طرح بھارت میں بننے والے کسی پراجیکٹ میں کام کرنے کا سوچ بھی سکتی ہوں ۔گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کسی بھارتی فلم میں کام کرنے کے معاہدے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی جانب سے بے بنیاد افواہیں پھیلائی گئیں جسے بعد ازاںمیڈیا میں رپورٹ کیا گیا ۔
رابی پیرزادہ نے باقی پاکستانی اداکاروں کی طرف مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف میں ہی نہیں بلکہ پاکستان کا کوئی بھی فنکار بھارت کی جانب سے مظلوم کشمیریوں پر جاری بربریت کے خاتمے تک پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنے گا۔