شوبز کو چھوڑکر دین اسلام کی طرف راغب ہونے والی رابی پیرزادہ نے ایک فاﺅنڈیشن بنا رکھی ہے جس کے تحت وہ غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ اسی حوالے سے انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں غریب اور مستحق لوگوں کی مددکر رہی ہوں اور خدا کی ذات مجھ سے یہ کام لے رہی ہے۔ ہمارا دین بھلائی اور رحم کا درس دیتاہے ، لیکن کچھ لوگوں نے ہمارے دین کو بہت مشکل بنا دیا ہے۔ اللہ تعالی نے ہر معاملے میں آسانی رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین کی راہ پر چلنے میں ہی عافیت ہے اور یہی ہماری نجات کا بھی زریعہ ہے ، دنیا چار دن کی ہے اس کے بعداصل امتحان شروع ہوتا ہے اس لئے ہمیں دنیا میں ایسے کام کرنے چاہیں جو آخرت میں

ہماری نجات کا زریعہ بنیں۔ میرے پاس بہت ساری ایسی خواتین آتی ہیں جن پر ظلم کے پہاڑ صرف اسلئے توڑے جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے لڑکیوں کو جنم دیا، اسلام نے تو بیٹی کا درجہ بہت بلند رکھا ہے اس سے منہ موڑنے والے اپنی ذمہ اریوں سے بھاگنے والے یقینا خداکے مجرم ہیں۔ ہمارے نبی اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے تھے تو ہم کیسے بیٹی کی اہمیت سے انکاری ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو چاہیے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہوں۔

Shares: