اداکارہ ربعیہ کلثوم جو کہ ثانوی کردار کرتی ہیں انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا بہت ساری ہیروئنز کا رویہ اچھا بھی ہے لیکن بہت ساری ایسی ہوتی ہیں کہ جن کا رویہ بالکل بھی اچھا نہیں ہوتا. وہ سیٹ پر ماحول کو خراب رکھتی ہیں، سیٹ پر لیٹ آتی ہیں ، ڈائریکٹرز کو بتا رہی ہوتی ہیں کہ ایسے شاٹس لیں یا ویسے شاٹس لیں ان کا مقصد ہوتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئیں ، بھئی اگر خوبصورت ہی نظر آنا ہے تو جا کر کوئی اور کام کر لوایکٹنگ ضرور کرنی ہے. ربیعہ نے کہا کہ ایسی لڑکیوں کو دیکھ کر بہت

زیادہ غصہ آتا ہے اور دل کرتا ہے کہ ڈائریکٹر کو سنا دیں کہ ایسی بد دماغ لڑکیوں کو کیوں کاسٹ کیا. ربیعہ نے کہا کہ بہت ساری ہیروئنز ایسی ہیں جن کے بارے میں‌غلط افواہیں پھیلائی جاتی ہیں ، ہانیہ عامر بھی ان میں سے ایک ہیں ان کے بارے میں بہت ساری غلط باتیں پھیلائی جاتی ہیں حالانکہ وہ ایک بہت ہی اچھی اور پروفیشنل ہیروئین ہیں.میں‌سمجھتی ہوں کہ جب کام کرنا ہو تو ہمیں پروفیشنلزم دکھانا چاہیے بھئی اگر آپ کو نخرے دکھانے ہیں تو گھر بیٹھیں سب کو ڈسٹرب کرنے کی کیا ضرورت ہے.

Shares: