ریڈیو پاکستان لاہور میں ملکہ ترنم نور جہاں کے شاہکار پورٹریٹ لگانے کا فیصلہ

مریم اورنگزیب نے اپنے دورہ ریڈیو پاکستان لاہور سینٹر کے دوران ڈی جی ریڈیو پاکستان کو ہدایت کی تھی
0
87
noor jahan

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی ہدایات پر ریڈیو پاکستان لاہور میں قائم نور جہاں آڈیٹوریم ہال میں ملکہ ترنم نور جہاں کے شاہکار پورٹریٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے دورہ ریڈیو پاکستان لاہور سینٹر کے دوران ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن کو ہدایت کی تھی کہ نور جہاں آڈیٹوریم ہال میں پاکستان کی لیجنڈ ملکہ ترنم نور جہاں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور ادوار پر مشتمل نایاب ،یادگار اور شاہکار پورٹریٹ لگائے جائیں۔

”اس کام کو پورا کرنے میں ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے فلم انڈسٹری کے علاؤہ نور جہاں لورز سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس کام میں ان کی رہنمائی کریں تاکہ نور جہاں آڈیٹوریم ہال میں ملکہ ترنم نور جہاں کے فنی سفر سے متعلقہ نایاب،یادگار اور شاہکار پورٹریٹ جلد از جلد لگادئیے جائیں”۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کا اجرا بھی کیا ہے. اس سے پہلے صحافیوں کے لئے ویلفیئر فنڈ تھا لیکن اس حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے ۔مریم اورنگزیب کا ماننا ہے کہ فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کے کلچر، تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا، جس طرح کلچر ہمارا ورثہ ہے اسی طرح فنکار بھی ہمارا ورثہ ہیں۔

سجل علی نے چائلڈ لیبر کے خلاف آواز بلند کر دی

ہرتیک روشن نے اداکاری کو خیرباد کہنے کا کیوں سوچا ؟‌

وکی کوشل نے کترینہ کیف کا مقابلہ ہیما مالنی اور ریکھا سے کر دیا

Leave a reply