اہم سنگ میل عبور کرنے والے ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈرامے کے اعزاز میں تقریب
باغی ٹی وی :ریڈیو پاکستان لاہور کے نورجہاں آڈیوٹوریم میں صداکاروں اور پروگرامرز کے اعزاز میں تقریب مہمان خصوصی اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ تھیں۔اس تقریب پزیرائی کا انعقاد ریڈیو پاکستان لاہور کے ڈرامے ” ایک تھی بختاں ” کوریڈیو پاکستان کے ڈرامہ کمپیٹیشن 2020ء میں دوسری پوزیشن حاحل کرنے اور لاہور ریڈیو کو پروگرام شیڈولز میں عمدہ پروگرام تجویز کرنے پرکیا گیا۔
تقریب کے دوران سہ ماہی پروگرام شیڈولز کے ضمن میں ڈپٹی کنٹرولر شاہد امین، پروگرام منیجر خولہ ارشد، سینئر پروڈیوسر خدیجہ مراد کو تعریفی خطوط جبکہ ڈرامہ ” ایک تھی بختاں ” کے فنکاروں رشید علی، حمزہ غیور، آئمہ نقوی، رضیہ ملک، سینئر پروڈیوسرز سید عبدالماجد، خدیجہ مرا د اور غزالہ ضیاء سمیت پروگرام منیجر حافظ حفظ الرحمان، ڈپٹی کنٹرولر انیلہ سلیم کو توصیفی سرٹیفکیٹس دیے گئے اس موقع پر اپنی گفتگو میں اسٹیشن ڈائریکٹر نزاکت شکیلہ کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان لاہور نے ہمیشہ پروگراموں کی بہتری اور معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کی کارکردگی کو ہمیشہ سراہا گیا، یہ ٹیم ورک ہے اور اس میں تمام سٹاف کی کوششیں شامل ہیں، اپنی گفتگو کے اختتام پر نزاکت شکیلہ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ آنے والے دنوں اسی جذبے اور لگن سے کام لیتے ہوئے تمام کارکنان اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔