ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین عیدالفطر پر تنخواہ کی ادائیگی سے محروم، عمران خان نوٹس لیں. ملازمین

ریڈیو پاکستان کے ملازمین عید کی خوشیاں منانے سے محروم نظر آتے ہیں کیونکہ ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کو 3 جون تک تنخواہوں‌کی ادائیگی نہیں‌ کی جاسکی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز اسٹاف کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہوئی. واضح رہے کہ پرائیویٹ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں کی ادائیگی کی لیے اقدامات کئے گئے لیکن حکومت کے اپنی ریاستی میڈیا ادارے کے کنٹریکٹ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہو گئے ہیں. ڈائریکٹ جنرل ریڈیو پاکستان کی جانب سے اس کوتاہی پرذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے.

ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں‌ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ عیدالفطر سے قبل انہیں‌ تنخواہ دے دی جائے گی لیکن ایسا نہیں‌کیا گیا بلکہ عارضی اور یومیہ اجرت کے ملازمین کو تنخواہ ادائیگی کرنیوالے سیکشن کو چھٹی دیدی گئی ہے. ملازمین نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وزیر اعطم عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Comments are closed.