ریڈیو پاکستان اسٹیشن اراضی خالی کردے :پھاٹا نے حکم دے دیا

0
43

فیصل آباد: ریڈیو پاکستان فیصل آباد میں اسٹیشن اراضی خالی کردے ،اطلاعات کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے ریڈیو پاکستان کی فیصل آباد انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریڈیو اسٹیشن کی اراضی خالی کرنے کو کہا ہے کیونکہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اسے دوسرے ‘فائدہ مند مقاصد’ کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

تاہم ریڈیو کے سابق ملازمین اور مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ریڈیو اسٹیشن کی زمین کا قیمتی ٹکڑا طویل عرصے سے لینڈ مافیا کی ’ہٹ لسٹ‘ میں تھا۔ذرائع کے مطابق ریڈیو پاکستان فیصل آباد اسٹیشن ستمبر 1982 میں پیپلز کالونی کے ڈی گراؤنڈ میں قائم ہوا تھا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کی اس زمین کے حوالے سے معاملہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے لطیف نذر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران اٹھایا تھا اور تجویز دی تھی کہ قیمتی اراضی کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

گزشتہ 22 جولائی کو لطیف نذر نے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

لطیف نذر نے وزیر اعظم کو تجویز دی تھی کہ ریڈیو اسٹیشن کو چند دوسری سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے تاکہ ڈی گراؤنڈ کی جگہ کو کچھ اور ‘فائدہ مند مقاصد’ کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

Leave a reply