جناح ہاؤس لاہوراورریڈیو پاکستان پشاورکی جلی ہوئی عمارتوں کوعوام کیلئے کھول دیا گیا

0
46

سول سوسائٹی کی درخواست پر جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی جلائی گئی عمارتوں کو عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

باغی ٹی وی :9 مئی 2023 کو شرپسندوں کے ہاتھوں نذر آتش ریڈیو پاکستان پشاور عمارت کو یونیورسٹیز اور اسکولوں کے اساتذہ اور طلباء کے لئے پیر سے جمعہ تک صبح دس بجے سے لیکر چار بجے تک کھولا جائے گا جبکہ عوام اور سول سوسائٹی شام 4 بجے سے لے کر 6 بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور آ سکتے ہیں۔

ترکیہ انتخابات:ووٹوں کی گنتی جاری،طیب اردوان کوحزب اختلاف کےامیدوارکلیچ داراوغلوپرمعمولی برتری حاصل

عوام کو ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا جائے گا اوران کو شر پسندوں کی طرف سے جلاؤ گھیراؤ کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور کینٹ میں غنڈہ گردی اور تخریب کاری کے نتیجے میں جلائے گئے جناح ہاؤس اور ملٹری انجینئرنگ سروسز کے دفتر کو عوام اور سول سوسائٹی کی خواہش پر یکجہتی کے اظہار کا موقع دینے کے لیے کھولا گیا ہے۔

پنجاب انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

یہ مقامات ہر روز دن 11 بجے سے 1 بجے اور 3 بجے سے شام 6 بجے تک عوام الناس کے لیے کھلی رہیں گی، میڈیا بھی اس دوران ان جگہوں کی کوریج کے لیے آ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔

سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

Leave a reply