سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا،پی ٹی آئی

0
34

پاکستان تحریک انصاف نے نیب اور رینجرز کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے-

باغی ٹی وی : لاہورمیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں کہاگیا ہے کہ نیب اور رینجرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تحریک انصاف مکمل طور پر پُرامن جماعت ہے ، تین نومبر کے بعد ہزاروں مقامات پر احتجاج کیا گیا مگر ایک پتھر تک نہیں اچھالا گیا۔

اجلاس کے مطابق کنٹرولڈ میڈیا اور جھوٹے پرو پیگنڈے کی آڑ میں ملک گیر فساد کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،احتجاج کےدوران شہریوں کی ہلاکتوں کےمقدمات بھی درج کروائےجائیں گےجن میں وفاقی وزیرداخلہ، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے نگران وزرائے اعلیٰ اور پولیس افسران کو نامزد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنے کا عوامی قوت سے جواب دیا جائےگا، القادر ٹرسٹ کیس عمران خان اور ان کی اہلیہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی بھونڈی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں سوشل میڈیا کو فوری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن 9 مئی کی شہادتوں اور انتشار کی کوششوں کی تحقیقات کرے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی گرفتاری کے بعد جو پرتشدد واقعات ہوئے انہیں اب بہانہ بنا کر ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جا ئے گا تا کہ انہیں دس سال تک جیل میں ہی رکھا جا سکے لندن پلان کے تحت ان کی اہلیہ بشریٰ بیگم کو جیل میں ڈال کر ان کی بے توقیری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حکمرانوں نے جج، جیوری اور سزا پر عملدر آمد والا کردار بھی خود ہی سنبھال لیا ہے سپریم کورٹ کے باہر جے یو آئی(ف) کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے، اس کا صرف ایک مقصد ہے تاکہ چیف جسٹس آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ، ان کی غلامی سے موت بہتر ہے۔

Leave a reply