پشاور: ریڈیو پاکستان پرحملے کا مرکزی ملزم گرفتار، دیگر ملزمان کی تلاش جاری
پشاور:پولیس نے 9 مئی کوعمران خان کی گرفتاری کے بعد ریڈیوپاکستان پرحملے کے مرکزی ملزم کو پکا غلام کےعلاقےسے گرفتارکرلیا۔
باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق موسیٰ خان کوپکا غلام سے گرفتارکیا گیا، ریڈیو پاکستان میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے –
ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری پراسلام آباد پولیس کا لاعلمی کا …
اس سے قبل ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ توڑنے والا ملزم بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، ملزم نے ہشت نگری میں کباڑ کی دکان میں گیٹ 9 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا، پولیس نے ریڈیو پاکستان کا مرکزی گیٹ بھی برآمد کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے عمران خان کی گرفتاری کے بعد خیبر پختونخوا میں ہونے والے پر تشدد احتجاج، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کیخلاف پولیس نے 100 مقدمات درج کرتے ہوئے 1951 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے 809 افراد کو انسد دہشت گردی کی دفعات کے تحت، 739 افراد دیگر جبکہ 470 کو 3 ایم پی او کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق پشاور ریجن میں 507،مردان میں 578 ،ملا کنڈ میں317، ہزارہ170 افراد گرفتارہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان کی عمارت کو نذر آتش کرنے سمیت صوبہ بھر میں سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔
نیب پاکستانی ہائی کمیشن لندن کا تقریباً 57 کروڑ روپے کا نادہندہ نکلا
دوسری جانب آر پی او سید خرم علی کے مطابق راولپنڈی ریجن کے چار اضلاع میں 514 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ ضلع اٹک، جہلم، راولپنڈی اور چکوال میں 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
آر پی او نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تعداد 3 ہزار 293 ہے جب کہ چار اضلاع میں درج مقدمات میں 464 ملزمان نامزد کیے گئےہیں مقدمات میں نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی شامل ہے تھری ایم پی او آرڈر کے تحت 240 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ 2 ہزار 779 نامعلوم اور نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔