اغواء برائے تاوان سیل کی بڑی کارروائی،4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

0
81
ciagang

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں

ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے ویژن کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئیں،اغواء برائے تاوان سیل ،رابر گینگ گرفتارکر لیا گیا، سی آئی اے اغواء برائے تاوان سیل کی بڑی کارروائی،4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں اویس،حماد احمد اور سلمان شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،موباںٔل فون، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ، دوران تفتیش ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتیں ٹریس ہوئی ہیں، مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

دوسری جانب اے کیٹیگری کے 2 مفرور اشتہاریوں سمیت 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے گئے، سمن آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں،اے کیٹیگری کے 2 مفرور اشتہاری عمران عرف گوگی اور شاہد گرفتار کر لئے گئے، مفرور ملزم عمران عرف گوگی کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں ڈکیتی۔رابری کے مقدمات درج تھے۔ مفرور ملزم شاہد ڈکیتی کے مقدمہ میں سمن آباد پولیس کو مطلوب تھا امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب مفرور ملزم مرتضی گرفتار کر لیا گیا، مفرور ملزم مرتضی تھانہ سمن آباد پولیس کو مطلوب تھا

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply