رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چرانے کا معاملہ، انڈین ایئر فورس کی ٹیم تحقیقات کیلئے جلد فرانس جائے گی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/WhatsApp-Image-2019-05-27-at-9.55.42-PM.jpeg)
انڈین ایئر فورس نے اپنی ایک فارنسک ٹیم فرانس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز تو نہیں چرائے گئے. انڈین ایئر فورس کی ٹیم تین سے چار اہلکاروں پر مشتمل ہے جو فرانس میں ہندوستانی رافیل پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم آفس کے کمپیوٹر سسٹم کی جانچ پڑتال کرے گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی رافلی ٹیم کا دفتر پیرس کے سینٹ بادل کے مضافات میں فرانسیسی ڈاسٹ ایوی ایشن آفس کے آس پاس ہے.
چند دن قبل ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے دفتر کے تالے توڑ ے گئے جہاں سے 36رافیل لڑاکا جیٹ طیاروں کی حصولی کے امورکی نگرانی کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے ہندوستانی فوجی ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا تھا کہ ایئر انڈیا کے دفتر میں بعض افراد جو غیر متعلقہ تھے، کا ایک گروپ گھسا اور رافیل طیاروں سے متعلق اہم راز چوری کرنے کی کوشش کی گئی.
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی دفتر انتظامیہ کی جانب سے مقامی پولیس کو بھی اس ساری صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا جس پر مقامی پولیس نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میںکہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہاں سے کچھ بھی ڈیٹا یا ہارڈویئر کی چوری نہیں کی گئی۔ بھارتی فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کی اطلاع ہندوستانی وزارت دفاع کو بھی دے دی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا تھا کہ پیرس میں ہندوستانی سفارتخانہ بھی فرانسیسی حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ آئی اے ایف کا رافیل پراجکٹ مینجمنٹ کا آفس رافیل جیٹ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے کامپلکس میں واقع ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی وزارت دفاع یا آئی اے ایف کی طرف سے اس واقعہ کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رافیل طیاروں کا معاملہ اس سے قبل بھی بھارت میں زیر بحث رہا ہے اور مودی حکومت پر اس حوالہ سے کرپشن کے الزامات لگتے رہے ہیں.