رفیق الحریری کے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچنا چاہیے ، سعودی عرب

0
32

رفیق الحریری کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے

باغی ٹی وی : سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم مقتول رفیق الحریری کے قتل سے متعلق خصوصی ٹریبونل کے ذریعہ جاری کردہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پرعمل درآمد پر زور دیتی ہے۔

لبنان کے خصوصی ٹریبونل کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رفیق حریری کے قتل میں حزب اللہ قصور وار ہے کیونکہ اس کا ایک رکن قتل کے اس گھناؤنے جرم کا مرتکب ہوا تھا۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رفیق حریری کے قتل سے متعلق ٹریبونل کا فیصلہ حقائق پر مبنی ہے۔ اس فیصلے کے بعد رفیق حریری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جانی چاہیے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت حزب اللہ اور اس کے دہشت گرد عناصر کو انصاف طلب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حزب اللہ لبنان، خطے اور دنیا میں ایرانی حکومت کا ایک آلہ ہے جو ایران کے اشاروں پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں پیش پیش رہتی ہے۔ حزب اللہ کے ہاتھوں رفیق حریری کے قتل سے لبنان کی سلامتی پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔

خیال رہے کہ نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں قائم بین الاقوامی خصوصی ٹرائبیونل برائے لبنان ( ایس ٹی ایل) نے14 فروری 2005ء کو تباہ کن بم دھماکے میں ماخوذ کیے گئے چار مدعاعلیہان میں سے صرف ایک مجرم قرار دیا ہے اور باقی تین کے بارے میں کہا ہے کہ انھوں نے دہشت گردی کے اس حملے میں صرف عمومی معاونت کی تھی۔

لبنانی تنظیم حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم اور ایران کی آلہ کار ہے ، امریکہ

Leave a reply