راہ حق کے شہیدوں کے لئے لاہور پولیس کے فلاحی اقدامات

0
70

راہ حق کے شہیدوں کے لئے لاہور پولیس کے فلاحی اقدامات جاری

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے شہید کانسٹیبل محمد اشرف کی بیوہ اور کم سن بیٹےنے ملاقات کی.سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے شہید کی بیوہ کو شہدا پیکج کے تحت 5 مرلہ گھر کی چابیاں دیں،شہید کانسٹیبل کی بیوہ سحر اشرف کو گھر کے مالکانہ حقوق کے کاغذات بھی دیئے، غلام محمود ڈوگر نے شہید محمد اشرف کے کم سن بیٹے عبداللہ سے شفقت کا اظہار،پیار کیا،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ڈی ایس پی انٹیلیجنس ریحان جمال اوردیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے.

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور پولیس کی تاریخ شہدا کی بے شمار قربانیوں سے بھری پڑی ہے،شہادت ہم سب کی آرزو،ہماری منزل ہمارا خواب ہے،فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس شہدا کے ورثا کی دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،شہید کے ورثا کو ریٹائرمنٹ عمر تک پوری تنخواہ اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں،شہدا پولیس،ریٹائرڈ،حاضر سروس پولیس ملازمین کے ویلفیئر کیسز ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں،

پولیس اہلکار محمد اشرف وقت شہادت تھانہ باغبانپورہ میں تعینات تھے،کانسٹیبل محمد اشرف اگست 2020 میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے،

علاوہ ازیں لاہور کے مقامی ہوٹل میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ہم آہنگی پنجاب کے زیر اہتمام پیغام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا.سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے پیغام امن کانفرنس میں شرکت کی.
سینٹر اعجاز احمد چودھری ،ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ،مختلف مذاہب،کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی کانفرنس میں شرکت کی.

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں بین المذاھب ہم آہنگی ،احترام انسانیت کی اشد ضرورت ہے، ہم ایک امن کا کارواں امن کمیٹی اور تاجران عزاداری جلوسوں اور مجالس میں جائیں گے،یہ معاشرہ، پولیس اور پوری سوسائٹی عزاداری میں شیعہ کمیونٹی کے ساتھ ہے.

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ضابطہ نہیں رابطہ کے اصول پر عمل کریں،مذہب کے معاملے میں برداشت بھائی چارے کو فروغ دیں،اپنے مسلک کو چھوڑیں نہ کسی کے مسلک کو چھیڑیں نہ،
انشا اللہ یہ محرم ایف آئی آر فری گذاریں گے، بین المسالک اور بین المذاھب محبت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے،انسانیت کی خدمت ہی امن محبت اور اسلام کا سب سے بڑا پیغام ہے.

Leave a reply