راہزنی کرنے والا ملزم گینگ سمیت گرفتار

0
122

ملزمان مورخہ 29 جون 2021 کو اسلحہ کے زور پر شہری محمد اختر کے ڈیرے میں داخل ہوئے اور اخترسمیت ان کے دو دوستوں سے 03 موبائل فونزاورنقدی چھین کرفرارہوئے تھے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر620/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ منگھو پیرمیں درج ہے، مدعی کی جانب سے ملزمان کی آپس میں گفتگو کے دوران سنا گیا ملزم وسیم کا نام مقدمہ میں درج ہے، ملزمان مورخہ 28 جون 2021 کو بھی نیا ناظم آباد کے قریب راہ گیرشہری سید اقبال احمد سے اسلحہ کے زور پرموبائل فون، اورجنل شناختی کارڈ اورنقدی لوٹ کرفرارہوئے تھے، واردات کا مقدمہ الزام نمبر624/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیرمیں درج ہے،
ایس ایچ او منگھوپیر نے ایڈوانس ٹیکنالوجی اورخفیہ اطلاع کی مدد سے کاروائی کرکے ملزمان گروہ کو گرفتار کیا ہے، ملزمان سے 2 عدد غیرقانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، شہریوں سے چھینے گئے 3 موبائل فونز،اورجنل شناختی کارڈ اورنقدی برآمد کیے گئے ہیں، برآمدہ مسروقہ سامان میں شہری سید اقبال احمد سے چھینا گیا اورجنل شناختی کارڈ (CNIC)، شہری محمد اختر کے ڈیرے سے چھینا گیا موبائل بھی شامل ہے، ملزمان نے دوران انٹروگیشن مزید تھانہ سرجانی، پاکستان بازاراور شاہراہ نورجہاں کےعلاقوں میں ڈکیتی کی 10 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات الزام نمبر 626/2021 اور627/2021 درج کرلیا ہے، ملزمان کو اعتراف کردہ مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا، گرفتار ملزمان میں وسیم ولد محمد نواز، ایمان الدین ولد نیاز ولی، عامرولد گلزیب اوریاسرولد بختیار باچا شامل ہیں.

Leave a reply