بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا سے ہر کسی کو محبت ہے ، راحت فتح علیخان بھی انکی محبت میں گرفتار ہیں اس بات کا اندازہ اس چیزسے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوںنے اپنے لائیو شو میں سدھو موسے والا کے لئے ایک قوالی گائی ، قوالی کے بول ہیں آکھیاں اڈیک دیاں دل واجاں مادا آجا ، انہوں نے اپنے لائیو شو میں خاص کر سدھو موسے والا کا زکر کیا اور کہا کہ میں قوالی ان کے نام کررہا ہوں، انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلدی اس دنیا سے چلے گئے ہم سب کو ان کو بہت زیادہ مس کرتے ہیں، راحت فتح علی خان کی قوالی سن کر شو میں بیٹھے لوگ محظوظ
ہوتے رہے اور سدھو موسے والا کو یاد بھی کرتے رہے. کہا جاتا ہے کہ سدھوموسے والا کو قتل گینگسٹر لارنس بسنوئی نے کیا اس قتل کا اعتراف گینگسٹر کر بھی چکا ہے، لارنس بسنوئی وہی ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے، سدھو موسے والا کا قتل بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نقصان مانا جاتا ہے انہوں نے نہایت کم عرصے میں اپنی وہ پہچان بنائی جو کوئی دوسرا نہ بنا سکا.گلوکار کے مداح صرف بھارت میںہی نہیں پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں.